منگلورو،3؍جنوری (ایس او نیوز) ماں کی طرف سے موبائل فون چھین لینے سے ناراض بیتے نے خود کو باتھ روم میں مقفل کرلیا اور لاکھ کوشش کے باوجود اس نے دروازہ نہیں کھولا تو پھر ماں نے فائر بریگیڈ کی خدمات حاصل کی جس کے بعد لڑکے کو نیم غنودگی کی حالت میں باہر نکالا جاسکا۔
یہ واقعہ ایم آئی ٹی منی پال کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں چوتھے فلور پر رہنے والی کلا نامی خاتون نے 12سالہ بیتے کے ہاتھ سے موبائل فون اس لئے چھین لیا کیونکہ وہ پوری رات ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف رہتا تھا۔ مگر بیتے نے اس سے ناراض ہوکر اپنے آپ کو گھر کے باتھ روم میں لاک کرلیا۔ کئی گھنٹوں تک ماں کے پکارنے اور سمجھانے کے باوجود اس نے دروازہ نہیں کھولا تو پریشان حال ماں نے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی۔فائر بریگیڈعملے نے عمارت کی چھت سے چوتھے منزلے تک اترنے کے بعدباتھ روم کی کھڑکی توڑ کر لڑکے کو باہر نکالا جو کہ نیم غنودگی کی حالت میں اندر پڑا ہوا تھا۔